ہمارے ملک کا بڑا شہر کراچی ہے۔
چھوٹے چھوٹے شہروں میں رہنے والے لوگ اپنی چھٹیاں بڑے شہر جا کے منانے ہیں۔ جن میں سے کراچی بہترین جگہ ہے، خاص کرے وہ جو کہ سندھ میں رہتے ہیں۔
کراچی میں ایسی بہت سارے مقامات ہیں۔ جو کہ گھومنے لائک تھے لیکن اب حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ان جگہوں کی حالت بہت ہی بیکار ہوچکی ہے۔ جس وجہ سے وہاں جانا بھی بیکار ہے۔ اب کراچی میں ترقی ضروری ہے مگر ایسی جگہوں کی نہیں جن کو ہم شوپنگ سینٹر یا ہوٹل وغیرہ کہتے ہیں لیکن یہ جگہیں اصل میں تفریح کے لیے نہیں بنائی جاتی مگر صرف اور صرف سہولت کے لیے ہوتی ہیں۔
کراچی میں امیوزمنٹ پارکس کی کمی ہے، یہاں پر ڈزنی لینڈ کی کمی ہے، یہاں پر آئیس اسکیٹنگ کی کمی ہے۔ جو کہ شاید ہماری نسلوں کو ہی ملے پر ایک امید ہے ۔۔ خیر خیر خیر جو کچھ بھی بچہ کچہ حال ہے اس حساب سے ہی میں آپ کو کچھ مقامات کی تجویز دونگی تصویروں کے ساتھ جو آپ کو خوش کردینگی، اور آپ کے لیے آپ کی چھٹیوں کے لیے بھی بہترین تجویز ہے۔
نوٹ: بچہ کچہ حال کہنے سے میرا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ کراچی ایک اچھا شہر نہیں ۔ آج بھی کراچی پاکستان کے باکی شہروں سے بہت اچھا ہے اور شاید پاکستان کا سب سے بہترین شہر ہے۔
ٹھیکے تو پہلے تو سب کو ہی پتہ ہے کہ سب سے بہترین جگہ کراچی کی ہے اس کا سمندر، جو کہ پاکستان کے اور کسی بھی شہر سے جڑا نہیں ہے۔ کراچی کی تازہ ہوا کا باعث بھی اس کا حسین سمندر ہے۔
یہاں پر اب اونٹ کی سیر، چھوٹی گاڑی کی سیر، گھوڑے کی سیر اور بہت ساری کھانے کی چیزیں بھی ملتی ہیں ۔ جن سے کافی کچرا پھیلتا ہے۔ اگر آپ وہاں جائیں تو پلیز کچرا ڈسٹ بن میں ہی پھیکیے گا۔ کیونکہ سمندر ساف اچھا لگتا ہے۔
اونٹ کی سیر
گھوڑے کی سیر
دوسری جگہ جو کہ نا صرف کراچی بلکہ پورے پاکستان کی پہچان مانی جاتی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ جگہ ہے ۔ قائداعظم کی مزار۔
اس مزار کو کراچی کا دل بھی مانا جاتا ہے۔ اس کا رات کا منظر بہت ہی خوبصورت ہوتا ہے۔
تیسری جگہ ہے۔ جو کہ ابھی ہی کچھ سال پہلے بنی ہے۔ نئیں چیزیں سب کو اچھی لگتیں ہیں۔ وہ ہے پورٹ گرانڈ۔ یہ ایک فوڈ اسٹریٹ ہے لیکن بہت ہی خوبصورت ہے۔ یہاں داخل ہونے کا کچھ کریہ ہیں۔ اس کے بعد آپ پورا دن وہان رہ سکتے ہیں۔
یہاں بھی رات کا بہت خوبصورت نظارہ ہوتا ہے اور رات کو کنسرٹ بھی ہوتے ہیں۔
کنسرٹ کی جگہ یہ ہوتی ہے ۔
اب چوتھی جگہ ہے چرنہ ٹاپو۔ یہاں جانے کے لیے آپ کو کروس شپ بک کروانی پڑے گی۔ یہ امیروں کے لیے جگہ ہے، غریبوں کا جانا تھوڑا مشکل ہے۔ یہاں کا پانی بھی صاف ہے۔
اور میرے خیال میں کچھ لوگ یہاں جانے پر خوفزدہ بھی ہوسکتے ہیں۔ کیونکہ یہاں لوگ غوطے وغیرہ بھی لگاتے ہیں۔
پانچویں جگہ ہے موھاتا پالیس یہ شوراتن چندراراتن موھاتا نے بنائی۔ یہ 1927 میں بنی۔ پاکستان آزاد ہونے سے پہلے کی ہے مطلب بہت پرانی ہے۔
چھٹی جگہ ہے سفاری پارک ۔ یہ بہت بڑی اور اچھی پارک ہے یہاں پر بہت سارے جانور بھی ہیں۔
اب آپ کو چیئر لفٹ کے لیے مری نہیں جانا پڑے گا بلکہ اس سفاری پارک میں آپ لفٹ کا مزہ لے سکتے ہیں۔
ساتویں جگہ ہے منوڑہ بیچ ۔ یہاں آپ کشتیوں کی سیر بھی کر سکتے ہیں ۔
آٹھویں جگہ ہے فراری حال یہ انگریزوں کا بنا ہوا ایک تحفہ سا ہے۔ جو کہ سندھی بولی کو درجہ ملنے پر دیا گیا۔
یہ اندر سے بھی کافی سکون بخش ہے کیونکہ مجھے پرانی چیزیں بہت سکون دیتی ہیں۔ امید ہے آپ بھی یہی محسوس کرے گیں۔
نویں جگہ ہے مسجد طوبہ جس کو گول مسجد بھی کہا جاتا ہے ۔ یہ دنیا کی 18 نمبر پر بڑی مسجد ہے۔ اور اس میں 5000 نمازیوں کے لیے نماز پڑھنے کی جگہ ہے۔
دسویں اور آخری جگہ ہے ڈولمن حال کراچی۔ یہ اصل میں شوپنگ مال ہے پر ہمارے ملک میں اگر اتنا حسین اور موڈرن شوپنگ مال نکلے گا تو وہ گھومنے کی جگہ بن جاتی ہے۔۔ اس کے اندر داخل ہونے سے یوں معلوم ہوتا ہے جیسے آپ کسی دوسرے یورپ جیسے ملک میں داخل ہوگئے ہو۔
اور اس کے علاوہ بھی کافی جگہیں ہیں جو اچھی ہیں ۔ جیسے قائداعظم کی رہائش گاہ اور بھی کافی جگہیں ہیں پر میرے حساب میں یہ اوپر دی گئی جگہیں بہترین ہیں ۔ اگر آپ مجھ سے کچھ اختلاف کرتے ہیں تو بیشک آپ فیڈ بیک دیجیئے ۔ مجھے خوشی ہوگی
چھٹیوں میں مزے کیجیے ۔ گڈ لک!