Sunday, 21 February 2016

Ichigo kurosaki biography in urdu

ICHIGO KUROSAKI 
BIOGRAPHY IN URDU

اگر قسمت ایک چکی ہے، تو ہم پھر اناج ہیں۔
ہم بے بس ہیں۔ اس لیے میں طاقت مانگتا
ہوں۔ اگر میں ان کو چکی سے نہ بچا سکوں،
تو مجھے طاقتور تلوار چاہیے اور بھرپور طاقت۔۔۔
قسمت کو پیسنے کے لیے۔ ( کروساکی اچیگو  )

If fate is millstone, then we are the grist.
There is nothing we can do. So I wish for strength. If I cannot protect them from the wheel, then give me a strong blade, and enough strength... to shatter fate.
 (Kurosaki Ichigo)



کروساکی اچیگو ایک انسان ہے۔ جس میں شینیگامی طاقت ہے۔ وہ ایک سبٹیٹیوٹ شینیگامی بھی ہے۔ اچیگو ایشین اور ماساکی کا بیٹا ہے، اور کارن اور یوضو کا بڑا بھائی۔

ہولیا
اچیگو کی سب سے واضح چیز ہے اس کے نارنجی بال، جو اس نے کئی سالوں سے ویسے ہی رکھے ہیں ۔ بغیر کسی بدلا کے۔ وہ ایک اچھی قدوقامت کا گورا لڑکا ہے۔ جس کی آنکھیں ناسی ہیں ۔ اچیگو ٹائٹ کپڑے پہنتا ہے۔ اچیگو زیادہ تر ایسی شرٹس پہنتا ہے جس پے 15 نمبر لکھیں ہوں کیونکہ 15 نمبر اس کے نام سے جڑا ہے۔
جب سے وہ شینیگامی بنا ہے تب سے وہ کافی مضبوط بن گیا ہے، یہ کہنا ہے اس کی بہن کارن کا۔ القیورا اسکفر سے مقابلہ کرتے وقت اچیگو کی طاقت ایک نیا رخ لے گئی تھی، جس سے اس کے لمبے بال اور قدوقامت بھڑ گئی تھی، یہ کہنا ہے اچیگو کے دوستوں کا۔



شخصیت 

جب اچیگو چھوٹا لڑکا تھا، تب اس کی پوری دنیا ہی اس کی امی جان تھی۔ وہ ہمیشہ اپنی ماں کے ہاتھ میں ہاتھ تھام کے چلتا تھا اور مسکراتا تھا۔ اچیگو جب بھی ڈوجو میں مقابلہ کرتا تھا، اور ہارتا تھا تو  اداس ہوجاتا، پر جب بھی وہ اپنی ماں کو دیکھتا اور مسکرانے لگ جاتا تھا۔ اچیگو جب بچہ تھا تب اس نے اپنے ابو جان سے کہتے ہوئے سنا، کہ اس کے اپنے نام کا مطلب ہے "کسی کو بچانا" تب سے اچیگو سب کو بچانا چاہتا تھا۔ اس لیے وہ ڈوجو جاتا تھا۔ تاکہ بڑا ہوکے اپنی بہنوں کو بچا سکے اور ان کی حفاظت کر سکے۔ تب سے اچیگو جن جن کو بچانا چاہتا تھا ان کی لسٹ بڑھتی چلی گئی۔ اور اب وہ اپنی جان خطرے میں ڈال کہ سب کو بچاتا ہے چاہے وہ اس کے اپنے ہوں یا اجنبی۔

 اچیگو بچپن میں اپنی ماں کے ساتھ 


جوانی میں، اچیگو ایک لاپرواہ انسان ہے۔ اس کو کوئی فکر نہیں کہ لوگ اس کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ اچیگو کی ایک "کول" شخصیت ہے۔ وہ اپنے چہرے کو ہمیشہ سیدھا اور غصے میں رکھتا ہے۔ اچیگو سب کچھ منہ پے بولنے والا انسان ہے۔ اور اگر کوئی اچیگو سے لڑنا چاہے تو اچیگو بھی بلا جھجک اس سے لڑتا ہے۔ اچیگو ایک اچھا ذہنی طالبعلم ہے۔ اس کی رینک 23 آئی تھی اسکول میں۔ جس کا مطلب وہ پڑھائی پے دھیان دیتا ہے۔ اچیگو کو نجومیوں سے نفرت ہے۔ اسے غصہ آتا ہے کہ وہ لوگوں سے ان باتوں کے پیسے لیتے ہیں جو وہ دیکھ نہیں سکتے۔ اچیگو کو لوگوں کے نام اور چہرے یاد کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔ اچیگو کو ننگے لوگوں سے شرم آتی ہے، جس وجہ سے یورو ایچی شیہون اور رانگیکو ماتسوموتو اسے ستاتی ہین۔ اچیگو کو اپنے سے بڑے لوگوں کی کوئی تمیز نہیں ۔

کہانی

اچیگو بچپن سے ہی جن بھوتوں کو دیکھنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ اس کی قسمت کافی بدل گئی جب وہ کوچکی روقیا سے ملا، جو خود کو شینیگامی بلاتی ہے۔ وہ ایک ہالو کا پیچھا کرتے کرتے اچیگو کے سامنے آجاتی ہے۔ وہ ہالو اچیگو کی بہنوں سے لڑتا ہے جس سے اچیگو آپا کھو بیٹھتا ہے۔ روقیا اچیگو کی مدد کرنا چاہتی ہے پر زخمی ہونے کی وجہ سے وہ ہالو سے لڑ نہیں پاتی۔ حالات کے دباؤ کی وجہ سے وہ اپنی پاور اچیگو کو دے دیتی ہے۔ جس سے اچیگو ہالو سے لڑتا ہے۔ اسی طرح سے اچیگو کی زندگی بدل جاتی ہے۔ اور ایسے ہی کہانی شروع ہوتی ہے۔



No comments:

Post a Comment